بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 41 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(بولونیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 41 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہرنائی میں آپریشن کے دوران 30 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ پنجگور میں 11 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی گئیں۔


