یورپ نے بھارت کی ٹیکسٹائل مصنوعات پر ٹیرف ختم کرنے پر اتفاق کر لیا

برطانیہ(بولونیوز)یورپی یونین اور بھارت کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) کے تحت یورپ نے بھارتی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مصنوعات پر عائد ٹیرف مرحلہ وار ختم کرنے یا صفر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت کو یورپی منڈی تک تقریباً ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو جائے گی۔

معاہدے کے تحت وہ مصنوعات بھی شامل ہیں جن پر پہلے 10 سے 12 فیصد تک ٹیرف عائد تھا، خاص طور پر ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور تیار ملبوسات، جس سے بھارتی برآمدات کو نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ تاہم، اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے ابھی یورپی پارلیمنٹ، یورپی یونین کی رکن ریاستیں اور بھارتی قانونی فورمز کی منظوری ضروری ہے، جس کے بعد یہ باضابطہ نافذ ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے ذریعے ملنے والی مراعات سے پاکستان کی مسابقتی برتری کمزور ہو سکتی ہے، کیونکہ پاکستان کو یورپی یونین میں GSP+ اسٹیٹس کے تحت ٹیکسٹائل پر زیرو ڈیوٹی کی سہولت حاصل ہے۔ اگر مستقبل میں GSP+ کی شرائط سخت ہو جائیں یا اس میں کوئی تبدیلی آئے تو پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یورپی مارکیٹ میں شدید مقابلے اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *