کلاکوٹ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، 7 عادی جواری گرفتار

کراچی(بولونیوز)کلاکوٹ میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران جوا کا اڈہ چلانے اور کھیلنے والے سات عادی/پیشہ ور جواری گرفتار کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان فراز، ولید، خورشید، بلال، نواز، انس اور تاج محمد ہیں، جن کے قبضے سے جوا کی رقم، سٹہ پرچیاں اور تاش برآمد ہوئے۔

ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ یہ کارروائی شہریوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کی گئی اور ایسے جرائم کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *