صدر ٹرمپ کی ایران کے قریب مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی کی تصدیق
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مشرقی وسطیٰ میں جنگی بحری جہازوں اور طیاروں پر مشتمل بڑی فورس روانہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ سمیت متعدد جنگی جہاز ایران کے قریب تعینات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر گہری نظر رکھی گئی ہے اور ان کی حالیہ دھمکی کے بعد ہی ایران نے کچھ پھانسیاں منسوخ کیں۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ فوجی نقل و حرکت لازمی طور پر جنگ کا اشارہ نہیں ہے، بلکہ یہ اقدام امریکی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔


