کراچی میں شدید سردی کی لہر، پارہ 6 ڈگری تک گرگیا
کراچی(بولونیوز)شہر قائد میں آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر کا موسم سرد رہا اور کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات نےبتایا کہ شہرمیں کم سےکم درجہ حرارت ائیرپورٹ کے اطراف میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کبھی کبھار تیز سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، جن کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔


