رینجرز کی کارروائی، ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل کی اسمگلنگ اور غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت منہاج الدین ولد بادشاہ دین، عدیل ولد بصیر، ابو بکر ولد زنگی خان، خلیل ولد لطف اللہ، ظفر علی ولد سکندر علی اور جٹل ولد رانو کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی غیر قانونی ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث 3 نجی پٹرول پمپس کے خلاف کی گئی۔ دورانِ کارروائی 40 ہزار 500 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 4 موبائل فون برآمد کر لیے گئے، جبکہ برآمد شدہ ڈیزل کی مالیت تقریباً 10.4 ملین روپے بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ ایرانی ڈیزل سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے بارے میں معلومات فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *