سانحہ گل پلازہ کے بعد انتظامیہ ایکشن میں، چھ زیر تعمیر عمارتیں سیل

کراچی(بولونیوز)سانحہ گل پلازہ کے بعد ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف علاقوں کی چھ زیر تعمیر عمارتیں سیل کر دی ہیں۔ سیل کی گئی عمارتوں میں فائر فائیٹنگ کے آلات نصب نہیں تھے، جس کی وجہ سے یہ اقدام ضروری قرار دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق پہلے مرحلے میں زیر تعمیر عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا تاکہ حفاظتی نقائص کی نشاندہی کی جا سکے۔

اسی دوران واٹر کارپوریشن نے جائے حادثہ پر پانی کی فراہمی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ حکام کے مطابق گل پلازہ اور متاثرہ علاقوں میں چھوٹے بڑے 350 فری ٹینکرز فراہم کیے گئے تاکہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *