گل پلازہ میں آگ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(بولونیوز)وزیر اعلیٰ سندھ کی کراچی میں میڈیا ٹاک،وزیراعظم صاحب نے مجھ سےذاتی طورپر رابطہ نہیں کیا، ہوسکتا ہے حکومت سے کیا ہو-مجھے جلدی آنا چاہیے تھا مگر افسوس کہ میں یہاں موجود نہیں تھا-

میں تقریباً 5 بجے کے قریب شہر آیا ہوں-میں نے تمام تر حالات کا جائزہ لے کر یہاں آیا ہوں-جو لوگ انتشار پھیلاتے ہیں میں اُن پر دھیان نہیں دیتا-کوشش کریں گے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔

ہمارے کےایم سی اور1122 کےفائرفائٹرزوالوں کےپاس مہارت موجود ہے-اگر کسی اور کی ضرورت پڑی تو ضرور اپروچ کریں گے-کسی سے مدد طلب کرنا کوئی مضیحکہ نہیں ہوگا-یہ بلڈنگ بھی 80 کی دہائی میں تعمیر ہوئی ہے-اُس وقت یا اُس سے پہلے ایسا نظام لایا گیا جس کو ہم بھی نہ سنبھال سکے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *