سندھ حکومت کا اعلان، سانحہ گل پلازا کے جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے امداد

کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امدادی رقم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گل پلازا میں لگنے والی آگ ایک بہت بڑا واقعہ ہے، اور فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں تین مختلف مقامات سے اندر داخل ہو کر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 65 افراد لاپتہ ہیں، اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ لاپتہ افراد کی جلد بازیابی ممکن ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *