سندھ پولیس کے 6 اہلکاروں پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج، تمام ملزمان گرفتار
جیکب آباد(بولونیوز)سندھ پولیس کے چھ اہلکاروں پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی تحقیقات کے بعد تصدیق ہوئی کہ چھے اہلکار اس واقعے میں ملوث ہیں۔
مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد نے واقعے کی مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی کے بارے میں عوام کو اعتماد میں لیا ہے۔


