ریڈیو پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے 45 سال بعد رفاقت کو خیرباد کہا

اسلام آباد(بولونیوز) ریڈیو پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے 45 سال کی طویل رفاقت کے بعد ادارے کو خیرباد کہہ دیا۔

عشرت فاطمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں روایتی انداز میں اجازت لیتے ہوئے کہا، “آج میں ریڈیو پاکستان کے ساتھ اپنی 45 سالہ رفاقت کو خداحافظ کہہ رہی ہوں”۔

اپنے جذباتی پیغام میں عشرت فاطمہ نے اپنے سامعین اور ناظرین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ساتھ دینے پر اظہارِ تشکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *