9 مئی واقعات: پنجاب فارنزک لیب نے اہم رہنماؤں کی موجودگی کی تصدیق کردی

پشاور(بولونیوز)پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی کے پشاور واقعات کی ویڈیوز کا تجزیہ مکمل کر لیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کل 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم جائزہ لیا گیا، جن میں زیادہ تر ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ یا ترمیم کے شواہد نہیں ملے۔ صرف چند ویڈیوز میں کلپس جوڑنے اور ٹیکسٹ میں ترمیم کی علامات دیکھی گئیں۔

تجزیہ کا دائرہ صرف بصری مواد تک محدود رکھا گیا، اور رپورٹ 19 سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی گئی۔

یہ رپورٹ 9 مئی کے پشاور واقعات میں شامل اہم رہنماؤں کی موجودگی کے حوالے سے شفاف اور مستند شواہد فراہم کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *