لاڑکانہ رینج پولیس کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاڑکانہ(بولونیوز)ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب کی قیادت میں لاڑکانہ رینج پولیس نے سال 2025 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رینج پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اغوا کاروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران پولیس کی اہم کارکردگی کچھ یوں رہی:

1500 پولیس مقابلے اور 120 ڈاکو ہلاک (جس میں 6 انعامی یافتہ شامل ہیں)

280 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

219 گینگز کا خاتمہ اور 2193 کرمنلز گرفتار

7993 اشتہاری اور 18666 روپوش ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 20859 ملزمان گرفتار

اسلحہ برآمدگی: ہینڈ گرنیڈ 15، G3 رائفل 10، کلاشنکوف 54، پستول/ریوالور 746، شارٹ گن 116، شیل 5، ایمونیشن 9055

منشیات برآمدگی: چرس 1010 کلو، آفیم 2 کلو، آئیس 21.179 کلو، ہیروئین 395 گرام، گٹکا 10078 کلو، بھنگ 1584 کلو، شراب 4565 لٹر

مغویوں کی بازیابی: 81 افراد بازیاب جبکہ تکنیکی اقدامات سے 567 افراد کو بچایا گیا

فرائض کی انجام دہی کے دوران 14 پولیس افسران و جوان جام شہادت نوش ہوئے

پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کروڑوں روپے فراہم کیے گئے

کمپلینٹ سیل، انکوائری سیل، وومین پروٹیکشن سیل اور پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر میں ہزاروں شہریوں کے مسائل سن کر حل کیے گئے

DIGP ناصر آفتاب نے کہا کہ عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور جرائم کے خاتمے کے لیے رینج پولیس 2026 میں بھی بھرپور اقدامات کرے گی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *