سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم گل بہادر گروپ کا خودکش بمبار ہلاک
شمالی وزیرستان(بولونیوز) سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کالعدم گل بہادر گروپ کے خودکش بمبار کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک بمبار کی شناخت مہدی کے نام سے ہوئی، جو گزشتہ دو سالوں سے خودکش حملوں کی تربیت اور منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ہلاک بمبار کالعدم گروپ کی تنظیم جیشِ فرسان محمد کے مخصوص خودکش ونگ خالد بن ولید سوسائیڈ یونٹ سے وابستہ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک خودکش بمبار اپنے دیگر دہشتگرد ساتھیوں کے ہمراہ گھات لگا کر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔


