متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(بولونیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا۔

صدر یو اے ای کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی دی، اور پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی طیاروں نے صدر کے طیارے کو حصار میں لے لیا۔

دورۂ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان طویل المدتی اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *