کراچی پورٹ پر 22 کروڑ روپے مالیت کی لیمبورگینی کار پہنچ گئی
کراچی(بولونیوز)پاکستان میں کراچی پورٹ کے ذریعے ایک لیمبورگینی کار وارد کر دی گئی ہے جس کی مالیت تقریباً 22 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
اس موقع پر سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان، جہاں سرکاری ایئر لائن پی آئی اے کی خریداری پر 135 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، وہیں 20 سے 40 کروڑ روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں بھی درآمد کی جا رہی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات پر عالمی ادارے جیسے آئی ایم ایف بھی حیران ہو سکتے ہیں، خصوصاً جب حکومت قرض کی ضرورت کے لیے بین الاقوامی اداروں کے پاس جاتی ہے۔


