شاہراہِ فیصل پر آئل گرنے سے متعدد حادثات، تین موٹر سائیکل سوار زخمی

کراچی(بولونیوز)شاہراہِ فیصل کے قریب عوامی مرکز کے سامنے سڑک پر آئل گرنے کے باعث پھسلن پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے۔ آئل کی وجہ سے سڑک انتہائی پھسلن کا شکار رہی، جس سے خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق پھسلن کے باعث تین موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سڑک پر آئل پھیلا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ کئی گاڑیاں بھی پھسلنے سے بال بال بچ گئیں۔

متعلقہ اداروں کو فوری طور پر آئل صاف کرنے کی اطلاع دے دی گئی ہے تاکہ مزید حادثات سے بچا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *