سونا اور چاندی مزید مہنگے، نئی قیمت تاریخی ریکارڈ پر پہنچ گئی
کراچی(بولونیوز)مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد پہلی بار 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1,714 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 8,500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 7,705 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔


