ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کرلی

اسلام آباد(بولونیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست مرتب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کو باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ دستاویزات کے ساتھ گزشتہ تین سال کے ٹیکس ریٹرن بھی جمع کروائیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ نان فائلرز کو ان کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر کے پتے پر نوٹس بھیج رہا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *