کراچی میں نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹیمپرنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

کراچی(بولونیوز)ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹیمپرنگ کے معاملات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف پوائنٹس پر ناکہ بندی کر دی ہے اور آپریشن کے دوران ہر علاقے میں تین تین گھنٹے جاری رہے گا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ اب تک 2 گاڑیاں ضبط اور 23 گاڑیوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹ چھپانے، فینسی نمبر استعمال کرنے اور ٹیمپرنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *