منافقین سڑکیں بلاک کرکے کونسے مسائل حل کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی(بولونیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ منافقین سڑکیں بلاک کرکے پتہ نہیں کس کے مسائل حل کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بلاک کرو گے تو تکلیف صرف کراچی والوں کو ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کی سڑکیں آپ کے والد کی نہیں، جو احتجاج کرنا ہے اپنے دفتر میں کرو، ہم کارروائی کریں گے تو پھر آپ مگرمچھ کے آنسو بہاؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ میئرشپ کسی کے والد صاحب کی نہیں کہ استعفیٰ دیدوں، ہمارے کاموں پر جاکر تختی لگاتے ہو شرم آتی نہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایک بندہ تو لاہور بھاگ گیا ہے باقی بھی بھاگ جائیں گے، گٹر کا ڈھکن لگانا مسئلہ نہیں اس کی دیکھ بھال اصل مسئلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *