جماعت اسلامی کا کراچی میں 13 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

کراچی(بولونیوز)جماعت اسلامی نے شہر میں ہیوی ٹریفک حادثات میں مسلسل بڑھتی اموات، ای چالان کے نظام اور حکومتی رویے کے خلاف آج شہر بھر کے 13 مقامات پر احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق احتجاجی دھرنے شام 5 بجے شہر کی اہم شاہراہوں اور مرکزی مقامات پر دیے جائیں گے۔ دھرنوں کا مقصد ٹریفک نظام کی بہتری، غیرقانونی چالانوں کا خاتمہ اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نورانی کباب ہاؤس چورنگی، شاہراہِ قائدین پر مرکزی دھرنے سے خطاب کریں گے۔ دیگر مقامات میں اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، داؤد چورنگی، کورنگی کراسنگ، تبت سینٹر، موسمیات، پاور ہاؤس چورنگی، حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیرشاہ، حیدری نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد نمبر 10، سہراب گوٹھ اور اورنگی ٹاؤن نمبر 5 شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حالیہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’’بھتہ خوری برداشت نہیں ہوگی‘‘۔ شہری حلقوں کا سوال ہے کہ اگر بھتہ خوری برداشت نہیں، تو کیا قبضہ اور دیگر جرائم برداشت کیے جائیں گے؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو امن و امان اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *