گھریلو ملازمہ پر قاتلانہ حملہ، متاثرہ خاتون نے انصاف کے لیے اپیل کر دی

کراچی(بولونیوز)یاسمین نامی ایک غریب گھریلو ملازمہ نے شدید دھچکے کے بعد قانونی اور عوامی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ یاسمین کا کہنا ہے کہ وہ مکان نمبر 530، فرسٹ فلور پر کام کرتی ہیں اور سیکنڈ فلور کے رہائشیوں سے ان کا کوئی ذاتی یا سماجی تعلق نہیں تھا۔

متاثرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نعمان نامی شخص، جس کی اہلیہ شمسا ہیں اور وہ بفر زون، سیکٹر 15-B کے رہائشی ہیں، نے بلا جواز اور پیشگی دشمنی کے تحت ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔ واقعے کی ویڈیو ثبوت کے طور پر موجود ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور نے یاسمین کو سیڑھیوں سے نیچے دھکا دیا، جس کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی، گردن اور سر کے پچھلے حصے پر شدید چوٹیں آئیں۔

یاسمین نے تمام متعلقہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، تاکہ انہیں مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا سکے۔

متاثرہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو اس خاموشی سے مزید مظالم جنم لے سکتے ہیں، لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دلوانے میں مدد کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *