مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر مائنس ون نہیں ہوا تو پوری پی ٹی آئی مائنس ہوگی، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، ’’رگڑ دیں گے‘‘۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی ہے، یہ سب اقتدار اور پیسے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان لوگوں کو ملک سے محبت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا جھگڑا آپس کا ہے، ریاست اب مزید برداشت نہیں کرے گی۔ ’’مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا‘‘۔

فیصل واوڈا کے مطابق اب ہر ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہوگا اور پیر سے ترقی کے نئے مراحل کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد متعدد افراد سرنڈر کر چکے ہیں۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایسا فیصلہ کیا جس نے ان کی کمزوری بے نقاب کردی۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی اس وقت فرسٹریشن کا شکار ہوجاتے ہیں جب کوئی ان سے ملاقات نہ کرے۔ واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے کہ مائنس ون قبول کریں اور گھر چلے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *