عمران خان اور جمائمہ سے منسوب تاریخی گھر فروخت کے لیے پیش

لندن(بولونیوز)برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ کئی برس مقیم رہے، فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق “اورملی لاج” (Ormeley Lodge) نامی اس پراپرٹی کی طلب کردہ قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (25 ملین پاؤنڈ) مقرر کی گئی ہے۔

جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن کے قریب واقع یہ تاریخی جارجین طرز کا گھر تقریباً 15,814 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے، جس میں 10 بیڈ رومز، 7 باتھ رومز، وسیع باغات اور ایک علیحدہ کاٹیج بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان اور جمائمہ خان اپنی شادی کے دوران اور بعد ازاں کچھ عرصہ اس رہائش گاہ میں مقیم رہے تھے، جس کے باعث یہ گھر تاریخی اور عوامی دلچسپی کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *