اسلام آباد(بولونیوز) پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے بالخصوص ان علاقوں کے صارفین متاثر ہونے کا امکان ہے جہاں گھریلو ضروریات اور حرارتی مقاصد کے لیے مٹی کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔
Leave a Reply