ہائی کورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول لینے سے روک دیا

اسلام آباد(بولونیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر اضافی ٹول لینے سے متعلق جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے لیے واضح قانونی جواز ہونا ضروری ہے، جبکہ اس معاملے پر تمام فریقین کو مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ این ایچ اے کے اس فیصلے کے خلاف شہریوں کی جانب سے مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد حکمِ امتناعی جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *