روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف کا فن لینڈ کو سخت انتباہ

ماسکو(بولونیوز)روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ فن لینڈ کی جانب سے اپنے ملک میں جوہری ہتھیاروں کی میزبانی پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

دیمتری میدویدیف کے مطابق اس فیصلے کے بعد فن لینڈ کے لیے ایک بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب وہ روس کی جوہری اہدافی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ فن لینڈ نے “اعلیٰ ترین سیکیورٹی” حاصل کر لی ہے۔

روسی رہنما کے بیان کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور یورپ میں سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس بیان پر نیٹو اور یورپی ممالک کی جانب سے ردِعمل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *