سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کی آخری وارننگ، بھارت تمام شرائط پر متفق
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اپنی آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کی تمام شرائط پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بدلے میں پاکستان نے بھارتی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی راہداریوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان اور عملی اقدامات مرحلہ وار کیے جائیں گے۔
حکومتی حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دوطرفہ امور کو معاہدوں کے دائرے میں حل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں آبی استحکام کی بنیاد ہے اور اس پر مکمل عملدرآمد دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔


