زخمیوں کے علاج کے لیے آغا خان اور ساؤتھ سٹی اسپتالوں کو محکمہ صحت سندھ کا مراسلہ
کراچی(بولونیوز)محکمہ صحت سندھ نے امام بارگاہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے لیے آغا خان اسپتال اور ساؤتھ سٹی اسپتال کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق واقعے میں شدید زخمی ہونے والے تمام مریضوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا، اور متاثرین کو بلا تاخیر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
مراسلے میں آغا خان اسپتال کو ہدایت کی گئی ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد تمام بلز اور واؤچرز حکومت سندھ کو جمع کرائے جائیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی ہدایات پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، اور زخمی خواتین، بچوں سمیت تمام متاثرین کو مکمل طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے علاج کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں گے، اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


