حج 2027 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی

اسلام آباد(بولونیوز)حج 2027 کے خواہشمند عازمین کے لیے رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہو رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

رجسٹریشن مفت اور لازمی قرار

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگی اور یہ عمل “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

شیڈول جاری

حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد حج پالیسی، اخراجات اور دیگر تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق بروقت رجسٹریشن کروا کر اپنی جگہ یقینی بنائیں۔

اہم ہدایت

وزارت کے مطابق صرف وہی افراد حج 2027 کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت کے دوران اپنی رجسٹریشن مکمل کر رکھی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *