درخشاں میں تیز رفتار گاڑی امام بارگاہ کی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی

کراچی(بولونیوز) درخشاں تھانے کی حدود میں تیز رفتار سوزوکی گاڑی امام بارگاہ بقیت اللہ کے باہر لگی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ سیکیورٹی انتظامات، حفاظتی رکاوٹوں، پولیس و رضاکاروں کی تعیناتی، اور ڈرائیور کی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کر کے جلد از جلد مفصل رپورٹ پیش کی جائے، جبکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔کراچی پولیس کے مطابق ڈیفینس کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں ایک تیز رفتار گاڑی امام بارگاہ کے باہر مجلس میں شریک افراد کو کچلنے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *