حکومت کا لگژری، ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نے درآمدی لگژری، ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت مختلف انجن کیپسٹی اور مالیت کی گاڑیوں پر نمایاں شرح سے ڈیوٹیز لگائی جائیں گی۔

1800 سی سی تک گاڑیاں مستثنیٰ

نئی پالیسی کے مطابق 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی، جس سے چھوٹی گاڑیوں کے خریداروں کو ریلیف ملے گا۔

2000 سے 3000 سی سی گاڑیوں پر بھاری ڈیوٹی

2000 سے 3000 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے اس کیٹیگری کی گاڑیاں مہنگی ہو جائیں گی۔

3000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر مزید سختی

3000 سی سی سے زائد انجن کی گاڑیوں پر 92 فیصد اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جو لگژری گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

الیکٹرک گاڑیوں پر بھی نیا ٹیکس نظام

بڑی درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی 30 سے 40 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

75 ہزار ڈالر مالیت تک کی الیکٹرک گاڑیوں پر 30 فیصد جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر 40 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔

حکومتی مؤقف

حکام کے مطابق یہ اقدامات ٹیکس نیٹ بڑھانے اور درآمدی لگژری اشیاء پر ریونیو میں اضافہ کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *