حکومت کا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشن پر ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نےنئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی بین الاقوامی ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے بیرونِ ملک کی جانے والی ادائیگیوں پر عائد ٹیکس 5 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے آن لائن شاپنگ، بیرونِ ملک سروسز اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر آنے والا اضافی مالی بوجھ کم ہو جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اور صارفین کو جدید بینکاری سہولیات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی سے نہ صرف صارفین بلکہ آئی ٹی اور فری لانسنگ سے وابستہ افراد کو بھی فائدہ پہنچے گا، جبکہ اس فیصلے سے ڈیجیٹل معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

بجٹ تجاویز کی منظوری کے بعد اس فیصلے پر باضابطہ عملدرآمد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *