ایران و اسرائیل کشیدگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاکرات کی اپیل کا پیغام

واشنگٹن(بولونیوز)واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے ہیں، لہٰذا اب کارروائیوں کو روک کر مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے اور ایک معاہدہ طے کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مذاکرات اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جہاں ممکن ہے کہ اس ہفتے 8، 9 یا 10 تاریخ کے دوران کسی معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کیا گیا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ایران نے شمالی اسرائیل کی جانب تقریباً 10 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی برادری خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے اور فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دے رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *