چارسدہ میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا کے 4 اہلکار گرفتار
چارسدہ(بولونیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چارسدہ میں واقع نادرا سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے چار اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور آفس انچارج وقار احمد، عطااللہ جان، احمد رضا اور سجاد علی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار اہلکار غیر ملکی خصوصاً افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNICs) جاری کرنے میں ملوث پائے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


