انمول عرف پنکی کے خلاف قتل و منشیات کے مقدمات، تفتیشی افسران کو چالان کیلئے مہلت

کراچی(بولونیوز)انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات کے سات مقدمات میں تفتیشی افسران کو چالان جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تفتیشی افسران پیش ہوئے، جہاں انہوں نے چالان کیلئے مزید وقت کی استدعا کی۔ عدالت نے گزری تھانے کے چھ اور بغدادی تھانے کے ایک مقدمے میں تفتیشی افسران کو 9 جون تک مہلت دے دی۔

عدالت نے بغدادی تھانے میں درج مقدمے میں مدعی مقدمہ کا دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کے تحت بیان ریکارڈ کرنے کیلئے 8 جون کی تاریخ مقرر کی اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ مدعی کو مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف گارڈن تھانہ میں درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان سہیل الرحمان اور ذیشان کی درخواستِ ضمانت پر تفتیش مکمل نہ ہونے کے باعث مزید سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *