بجٹ منظوری کیلئے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی ہماری ریڈ لائن ہے: فاروق ستار
کراچی(بولونیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری کیلئے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی ان کی جماعت کی ریڈ لائن ہے۔
فاروق ستار نے بتایا کہ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں یہ معاملہ باقاعدہ طور پر رکھا گیا۔ ان کے مطابق اجلاس میں شریک ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور جماعت کے مؤقف سے اتفاق کیا۔
سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت اور پارلیمانی اراکین بجٹ سے متعلق اہم فیصلوں پر مکمل طور پر یکسو ہیں اور آئندہ لائحہ عمل پارٹی پالیسی کے مطابق طے کیا جائے گا۔


