پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مئی 2026 کے دوران مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات پاکستان** کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون 2024 کے بعد گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے مقابلے میں مئی 2026 کے دوران مہنگائی میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2026 میں مہنگائی کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ مئی 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافے سے عوام کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء عام شہری کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جس پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *