شہری مسائل حل نہ ہونے پر عوامی شکایات میں اضافہ
نواب شاہ(بولونیوز)نواب شاہ میں بنیادی شہری سہولیات کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کے باعث عوامی شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی خرابی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، سیوریج کے مسائل اور تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں جاری کیے گئے ایک ہنگامی نوٹیفکیشن کے باوجود متعدد علاقوں میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل تاحال حل نہیں ہو سکے، جس پر شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اور صفائی ستھرائی کے دعوؤں کے باوجود زمینی حقائق مختلف ہیں، اور مختلف علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی بدستور برقرار ہے۔
دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ شہری مسائل کم کیے جا سکیں۔


