وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ملاقات
اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزارتِ صحت سے متعلق امور، جاری منصوبوں اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کو شعبہ صحت میں جاری اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے شعبہ صحت میں جاری اصلاحات اور پولیو و ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی امراض کے خاتمے کے لیے وزارت صحت کی کوششوں کو سراہا اور انہیں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔


