تھانہ نیپئر سے متعلق وائرل ویڈیو کا نوٹس، انکوائری کا حکم

کراچی(بولونیوز)سوشل میڈیا پر تھانہ نیپئر سے متعلق ایک لیڈی پولیس آفیسر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے کی حقائق پر مبنی انکوائری مکمل کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے تاکہ معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق انکوائری کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *