افغانستان میں ٹریفک حادثہ، وطن واپسی کرنے والے 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان(بولونیوز)افغانستان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں پاکستان سے واپس جانے والے افغان خاندانوں کا ٹرک الٹنے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبہ لغمان کے گورنر کے ترجمان عبدالمالک نیازی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک پاکستان سے واپس آنے والے افغان خاندانوں کو لے کر جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ مشرقی افغانستان میں جلال آباد اور دارالحکومت کابل کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرک کے تیز رفتاری یا سڑک کی خرابی کے باعث پیش آیا ہو سکتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *