میجر معیز عباس شہید کی پہلی سالگرہ، قوم کی جانب سے خراجِ عقیدت

راولپنڈی(بولونیوز)آج قوم کے بہادر سپوت میجر معیز عباس شہید کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی ہے، جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

میجر معیز عباس 31 مئی 1988 کو پیدا ہوئے تھے جبکہ 24 جون 2025 کو وطن کے دفاع کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر اہلِ خانہ، ساتھی افسران، دوستوں اور عوام کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغامات میں انہیں “قوم کا فخر” قرار دیتے ہوئے ان کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وطن سے بے لوث محبت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

میجر معیز عباس شہید نے اپنی زندگی پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جبکہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *