امریکی صدر کا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےپولینڈ میں مزید پانچ ہزارامریکی فوجی بھیجنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پولش صدر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور اچھے تعلقات کی بنیاد پر کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے الیکشن میں بھی پولش صدر کی حمایت کی تھی اور میں انہیں ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں۔تاہم صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ پولینڈ بھیجے جانے والے یہ اضافی فوجی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت وہاں جا رہے ہیں یا انہیں کسی نئے ملٹری آپریشن کے سلسلے میں تعینات کیا جا رہا ہے۔


