محمد عامر کو برطانوی شہریت ملنے کی اطلاعات، آئی پی ایل میں شرکت کی اہلیت پر بحث
لاہور(بولونیوز)سمیت کرکٹ حلقوں میں یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو مبینہ طور پر برطانیہ کی شہریت اور برطانوی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
برطانوی شہریت کے حصول کے بعد تکنیکی طور پر محمد عامر کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں شرکت کے دروازے کھل سکتے ہیں، کیونکہ وہ اب غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر اہل تصور کیے جا سکتے ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ محمد عامر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں، اور تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد انہیں مبینہ طور پر شہریت دی گئی ہے۔
تاہم اس حوالے سے کسی سرکاری یا باقاعدہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو اس سے ان کے آئندہ فرنچائز کرکٹ کیریئر پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


