عالمی منڈی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
امریکہ(بولونیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔مارکیٹ رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل (کروڈ آئل) کی قیمت کم ہو کر 98.92 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی کمی کے بعد 105.65 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے یا خطے میں دوبارہ فوجی کشیدگی بڑھی تو تیل کی قیمتیں دوبارہ 120 سے 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔


