عید الاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

کراچی(بولونیوز)پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 3 سپیشل عید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان ریلویز کے مطابق سپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز شامل ہوں گی تاکہ عید کے موقع پر بڑھتے ہوئے رش کو کم کیا جا سکے۔

شیڈول کے مطابق پہلی سپیشل عید ٹرین کوئٹہ سے کراچی کے لیے 23 مئی کو روانہ ہوگی۔ دوسری عید ٹرین 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے چلے گی، جو ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا سے ہوتی ہوئی اپنی منزل پر پہنچے گی۔

اسی طرح تیسری سپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ اس بار عید الاضحیٰ کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، کیونکہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے پشاور کے لیے کوئی بھی سپیشل عید ٹرین چلانے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *