آرام باغ میں تاریخی عمارت پر غیر قانونی تعمیرات، 4 افراد گرفتار

کراچی(بولونیوز)ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار نے آرام باغ کے علاقے آغانی چوک میں واقع ایک تاریخی عمارت پر جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بدھ کے روز بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور موقع پر موجود ملوث افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ مقام پر ماضی میں بھی غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی تاریخی عمارتوں پر غیر قانونی تعمیرات یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ آرام باغ کی تمام تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل قدیمی حالت میں برقرار رکھنے اور بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس ضمن میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *