ہائیکورٹ میں بجلی کی بندش، عدالتیں اندھیروں میں ڈوب گئیں
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں اچانک بجلی کی بندش کے باعث عدالتوں میں اندھیرا چھا گیا، جس سے عدالتی امور متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک بجلی بند رہنے کے باعث عدالتوں کے اندر روشنی کا نظام متاثر ہوا، جس پر بعض عدالتوں کے دروازے کھول دیے گئے۔
گرمی کی شدت اور بجلی نہ ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین عدالتوں کے باہر انتظار کرتے رہے، جبکہ عدالتی عملے کو بھی اندرونی کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صورتحال کے باعث عدالتی کارروائی میں عارضی تعطل پیدا ہوا، جبکہ شہریوں نے فوری طور پر بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔


